پنشنرزکے مسائل حل کئے جائینگے ، جام کمال

  • November 8, 2018, 12:40 am
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ(آئی این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بلوچستان کے پنشنرز کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت ملازمت سے ریٹائر ہونے والے بزرگ شہریوں کو پنشن اور بینولینٹ فنڈ کی ادائیگی کو مزید آسان اور سہل بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد زمان کھوسہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفدنے وزیراعلیٰ کو پنشنرزکو درپیش مسائل خاص طور سے بینوولینٹ فنڈ کی یکمشت ادائیگی کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ وزایرعلیٰ نے توجہ اور ہمدردی سے وفد کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔