کوئٹہ کراچی شاہراہ کو موٹروے طرز پر بنایا جائے ، آغا حسن بلوچ

  • November 8, 2018, 12:40 am
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ +اسلام آباد (پ ر) قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں کراچی ‘کوئٹہ روٹ کو وسعت دے کر موٹر وے کے طرز پر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار بی این پی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق سے ملاقات میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہائی ویز پر بڑھتے ہوئے حادثات اور شاہراہوں کی خستہ حالی باعث تشویش ہے آئے روز قومی شاہراہوں پر حادثات رونما ہو رہے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں کراچی کوئٹہ روٹ کو وسعت دیتے ھوئے موٹروے طرز کابنایا جائے اس موقع پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا ہے کہ حاثات روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے موٹروے پولیس کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی کوئٹہ کراچی روٹ توسیع کی فریبلیٹی رپورٹ بنائی جا رہی ہے ا س کو تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے اس موقع پر کوئٹہ ‘ تفتان ‘ کوئٹہ ‘ جیکب آباد ‘ کوئٹہ ‘ چمن شاہراہوں پر آئے روز رونما ہونے والے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کیا جائیگا ۔