کوئٹہ پولیس کاکریک ڈاؤن 1مسروقہ گاڑی اور2موٹرسائیکلیں برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

  • November 8, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کوئٹہ پولیس نے موٹرسائیکل ،گاڑی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1مسروقہ گاڑی اور2موٹرسائیکلیں برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی عبداللہ جان آفریدی کی نگران میں ڈی ایس پی سول لائن آصف غفور کی سربراہی میں ایس ایچ او سول لائن شان محمد اور ایس ایچ او شوکت جدون نے دیگر عملے کے ہمراہ تھانہ سٹی اور سول لائن کے علاقوں سول سنڈیمن ہسپتال ،اسپینی روڈ ،جناح روڈ ،لیاقت بازار سمیت مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کے ذریعے موٹرسائیکلیں اور گاڑی چوری کرنیوالے ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم نور محمد سکنہ مستونگ کے قبضے سے ایک گاڑی ،شیر جان سکنہ سریاب سے ایک موٹرسائیکل جبکہ محمد عاقل اور کلیم اللہ سکنہ کلی ترخہ سے 2موٹرسائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،ڈی ایس پی سول لائن آصف غفور نے کہاہے کہ ڈی آئی جی کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر ،مفرو ر ،اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتار ی کیلئے بھر پور کارروائیاں کی جارہی ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اگر کوئی مشکوک چیز یا شخص نظرآئے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ پولیس عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں جھکڑ کر امن کے قیام کو یقینی بناسکتی ہے۔