آسیہ مسیح کی رہائی سے عوام اشتعال میں ہیں ، جماعت اسلامی

  • November 8, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ (این این آئی )جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں آسیہ مسیح کی رہائی وبیرون ملک فرارہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کے حوالے سے حکومتی پالیسی نے قوم کے جذبات کومجروح کیاگیا ہے۔توہین رسالتؐ جیسے سنگین اور ناقابل معافی جرم کاارتکاب کرنے والی ملعونہ آسیہ مسیح کو حکومتی پروٹوکول شرمناک امرہے۔ آسیہ مسیح کی رہائی کے حوالے سے عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔آسیہ کی رہائی کے حوالے سے کفار متحد جبکہ ہمارے حکمران ومقتدر قوتیں عوامی جذبات واحساسات کے بجائے دشمن کے دباؤ اور اس کی خوشنودی کیلئے قوم وملت دشمن فیصلے کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائیں کم ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کالازمی جزوہے اورحضورؐ کی شان اقدس میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔اگر آسیہ مسیح کو باہر بھیجاگیا تو عوام میں شدیداشتعال بڑھے گاجوملک وقوم کے لیے کسی بھی طور ٹھیک نہیں ہوگا۔ پوری قوم حرمت رسولؐ پر کٹ مرنے کوتیار کھڑی ہے۔ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں یہود ونصاریٰ کابنایاگیا نظام نافذ العمل ہے۔اب تک جو بھی پارٹی برسراقتدار آئی اس نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کیے ۔ملک وقوم نازک صورتحال سے دوچار ہیں۔ جو ججزتوہین عدالت پر فوری نوٹس لیتے ہیں انہیں توہین رسالتؐ کو بھی کسی صورت برداشت نہیں کرنا چاہئے اور ایسے کسی ملزم کوجوتوہین رسالتؐ کا مرتکب ہواسے قرارواقعی سزادینی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی فردایسی گستاخی کامرتکب نہ ہوسکے۔ حکمرانوں کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کاحصہ ہے اس سے انحراف کرنے والاشخص دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔ 1987سے2016تک 702مقدمات درج ہوئے لیکن سابقہ حکومتوں کی جانب سے اس اہم اور حساس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ المیہ یہ ہے کہ عاشق رسولؐممتازقادری کوتوتختہ دار پر لٹکادیاجاتاہے جبکہ گستاخ رسولؐ کو رہاکرکے بیرون ملک بھیج دیاجاتاہے۔حکومت کے اسلام دشمن اقدامات کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ کفار وبے دین طبقات کی سازشیں ناکام ہوجائیں ۔