بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کب ختم ہوگا؟

  • July 13, 2020, 11:44 am
  • Breaking News
  • 696 Views

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن15جولائی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک اعلانیہ بیان میں محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ 15 جولائی کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ ختم کردیں گے، شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہیں گی۔

شاپنگ مالز، مارکیٹس، دکانیں اور گودام صبح 9سے شام7بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز کو ہوم ڈلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24گھنٹے کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی، جبکہ کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح اگر کسی مخصوص علاقے کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا ہو تو ضلع حکومت یہ فیصلہ لے سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آئے۔

صوبائی حکومت نے کاروباری حضرات کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہرصورت ایس او پیز پر عملی یقینی بنائیں۔