بلو چستان میں بد امنی پھیلا نے کے لئے افغا نستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے ،میر ضیاء اللہ لانگو

  • August 13, 2021, 12:20 pm
  • Breaking News
  • 1.21K Views

سیکور ٹی فورسز نے سیکور ٹی کو مزید سخت کر دیا ہے اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں فراہم کی گئی معلو مات کو غلط پڑ ھا گیا مجھ پر بے بنیاد الزاما ت لگانے سے میرا استحقاق مجروح ہوا، صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان
کوئٹہ( انفارمیشن ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلو چستان میں بد امنی پھیلا نے کے لئے افغا نستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے سیکور ٹی فورسز نے سیکور ٹی کو مزید سخت کر دیا ہے اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں فراہم کی گئی معلو مات کو غلط پڑ ھا گیا مجھ پر بے بنیاد الزاما ت لگانے سے میرا استحقاق مجروح ہوا۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان اور بلو چستان اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ افغا نستا ن بارڈر کے اس طرف سے جو دہشتگر دی پاکستان کے خلاف ہو رہی ہے حکومت اور فورسز ہر قسم کی دہشتگر دی سے نمٹنے کے لئے تیا رہیں اگست کے مہینے میں تھر یٹس زیا دہ ہو تی ہیں14اگست کے حوالے سے جو پاکستان کے جھنڈے فروخت کر رہے ہیں انہیں دہشتگرد ی کا نشا نہ بنا یا جا تا ہے ہما ری سیکو رٹی فورسزنے عوام کی جان و مال کو مد نظر رکھتے ہوئے جو قر بانیاں دی ہیں اور جو اقدامات اٹھا ئیں ہیں وہ سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکور ٹی پلان کو مزید سخت کر کے احکامات جا ری کئے ہیں اور کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں سیکور ٹی کے فل پروف انتظامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ باشعور ہے اب گمراہ نہیں ہوگے غلط بیانی کر نے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے پی ڈی ایم اے کے حوالے سے معزز اراکین اسمبلی کو گمراہ کیا گیا ہے جو معلومات دی گئی ان کو غلط پڑھا گیاجس سے میرے اور میرے ادارے کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔