ریلوے بکنگ سسٹم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

  • January 28, 2021, 2:46 pm
  • Science & Technology News
  • 151 Views

کراچی: پاکستان ریلوے کا ریزرویشن سسٹم 55گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مکمل بحال نہ ہوسکا لیکن ریلوے کے شعبہ آئی ٹی نے بیک اپ نظام بحال کرنے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے شعبہ آئی ٹی نے بکنگ سسٹم بحال نہ ہونے پر بیک اپ نظام شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بیک اپ نظام پر آن لائن بکنگ بند ہے صرف کاؤنٹر بکنگ جاری ہے۔ آن لائن بکنگ بند ہونے سے ریلوے کو یومیہ بھاری نقصان کا سامنا ہے، ریزرویشن بیک اپ سسٹم سے صرف 10فیصد مسافر ہی مستفید ہوپا رہے ہیں۔

ریلوے میں ڈائریکٹر آئی ٹی کا عہدہ 6ماہ سے خالی ہے تاہم سی سی ایم کے پاس اضافی چارج ہے۔

ٹرینوں کا ریزرویشن چارٹ تیسرے دن بھی نہیں نکالا جاسکا۔ ٹکٹ چیکر تمام مسافروں کے ڈیٹا کا چارٹ بنا رہے ہیں۔ ٹرینوں میں ٹکٹوں کی چیکنگ ریزرویشن چارٹ کے بغیرکی جا رہی ہے۔ مسافروں کا ڈیٹاچارٹ بنانے کے لیے ٹرینوں میں کمرشل کا اضافی عملہ تعینات کردیا گیا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شام تک نظام بحال کردیا جائے گا جس کے بعد آن لائن بکنگ ہوسکے گی۔