شیخ ز ید ہسپتال میں میرٹ کو پامال کر کے کی جانیوالی بھر تیوں کی مذمت

  • May 21, 2018, 5:35 pm
  • Political News
  • 253 Views

کوئٹہ(آن لائن)آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن (ر)شیخ زید یونٹ کوئٹہ کے صدر اصغر خان مینگل، قبائلی رہنماء شکر اللہ خان ابابکی اور دیگر رہنماؤں نے شیخ ز ید ہسپتال میں میرٹ کو پامال کر کے کی جانیوالی بھر تیوں کی مذمت کر تے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ، نیب ، اینٹی کرپشن، ایف آئی سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے ڈائریکٹر اور پی اے کو بر طرف کر کے ان کی جانب سے من پسند لو گوں کو بھرتی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں منسوخ کر کے تحقیقات کرے اور میرٹ کی بنیاد پر دوبارہ ان پوسٹوں کو تشہیر کر کے بھرتی کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری شیخ زید ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہو گی یہ بات انہوں نے اپنے دیگر سا تھیوں علی سجاد احمد رئیسانی، عبدالسلام، بہرام خان، جمعہ خان، سعید مری ، رشید احمد، رضا محمد لہڑی، علی خان زہری سمیت دیگر کے ہمراہ سوموار کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ سا ت مئی 2018 کو شیخ زید ہسپتال کے ڈائریکٹر نے عدالت عظمیٰ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں اڑا تے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کی اور بحیثیت چیئرمین سلیکشن کمیٹی اپنے بیٹے ، بھتیجے ، سالے اور سالی کے بیٹے کے علاوہ پی اے جو کہ ٹیلی فون آپریٹر بھرتی ہوا اور خود گریڈ7 کی بجائے 14 کی مراعات وصول کر رہا ہے کہ دو بھائیوں اور اس کے رشتہ داروں کو بھرتی کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دی جس میں تمام قانونی تقاضوں، معذوروں ، اقلیت ، فوت شدہ ملازمین ، ڈسٹرکٹ ڈویژن کے کوٹے کو نظرانداز کیا گیا اس عمل میں سپاہی وزیر کی خصوصی اشیر باد سے پنجگور اور جعفرآباد کے ضلعوں کو اہمیت دی گئی جس کے شواہد موجود ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتال میں کام کرنے والے80 ڈیلی ویجز ملازمین جن کو سروس ٹربیونل کی جانب سے 36 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات کو پس پشت ڈال کر 15 اپنے من پسند اور پی اے کے بھائی کو آؤٹ آف لسٹ مستقل کیا جس سے غریب ملازمین کی حق تلفی ہوئی ڈیلی ویجز ملازمین کو ماہانہ پانچ ہزار روپے تنخواہ کی صورت میں ملتا جبکہ ان کی تنخواہ 15 ہزار روپے ہے ڈائریکٹر اور پی اے کی جانب سے میڈیا کے نمائندے کو حقائق عوام اور حکام بالا کے سامنے لانے کی پاداش میں زدکوب کر کے حبس بے جا میں رکھ کر کیمرہ توڑا جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور ہسپتال میں میرٹ کو پامال کر کے کی جانیوالی بھر تیوں کی مذمت کر تے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ، نیب ، اینٹی کرپشن، ایف آئی سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے ڈائریکٹر اور پی اے کو بر طرف کر کے ان کی جانب سے من پسند لو گوں کو بھرتی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں منسوخ کر کے تحقیقات کرے اور میرٹ کی بنیاد پر دوبارہ ان پوسٹوں کو تشہیر کر کے بھرتی کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری شیخ زید ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہو گی۔