عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ریکارڈ دھاندلی کی گئی ،علی مدد جتک

  • July 31, 2018, 11:15 pm
  • Election 2018
  • 287 Views

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ریکارڈ دھاندلی کی گئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو سازش کے تحت ہرایا گیا مگر تمام تحفظات وخدشات کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت مستقبل میں جو بھی فیصلے کرینگے پیپلز پارٹی بلوچستان ان کے ہمراہ ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ساز دھاندلی کی گئی اور انتخابات میں حقیقی نمائندوں کو ہرانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا گیا جس کی ہم مذمت کر تے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک ملک میں صاف وشفاف انتخابات نہیں ہونگے اس وقت تک ہم کسی بھی صورت جمہوریت کو مضبوط نہیں کر سکتے اس لئے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ صاف وشفاف انتخابات کی اشد ضرورت ہے مگر جس طرح الیکشن کمیشن نے صاف وشفاف انتخابات نہ کرا کے ملک کو ایسے لو گوں کے حوالے کر دیا جو ملک چلانے کے قابل نہیں ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں ایسے حکمران ملک کو تباہی وبربادی سے دوچار کرینگے ۔