رواں ماہ سے سرکاری ملازمین کو 20 فیصد اضافی تنخواہ ملے گی

  • July 6, 2021, 7:10 pm
  • National News
  • 808 Views

کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم نامہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق جولائی کی تنخواہ سے ہوگا۔

خیال رہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصداضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے سندھ حکومت نے عید الاضحی سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو تنخواہیں اور پنشنز 16جولائی تک جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔