چمن میں سیکورٹی فورسز کی پٹرولنگ والی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ

  • August 12, 2018, 7:19 pm
  • Breaking News
  • 411 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے سر حدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کی پٹرولنگ والی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے 1شخص جاں بحق جبکہ7 ایف سی اہلکاروں سمیت 15 افراد شدید زخمی ہو گئے دھماکے سے ایک درجن سے زائد گاڑیاں ، دو درجن سے زائد موٹرسائیکلیں اور متعدد دکانیں تبا ہ ہو گئی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی آواز دور دور ت سنی گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری کی غرض سے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے روڈ کے کنارے کھڑی کر رکھی تھی جیسے ہی فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ والی گاڑی قریب سے گزری تو موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے اڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کامران موقع پر جاں بحق جبکہ 7 فرنٹیئر کور کے جوان اور 8 شہریوں سمیت15 افرادزخمی ہو گئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں چا گیا دھماکے سے تقریبا ایک درجن سے زائد گاڑیاں اور دو درجن سے زائد موٹرسائیکلیں اور درجنوں دکانیں تباہ ہو گئی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا دھماکے میں 5 سے7 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چمن کے مال روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈی پی او ، پولیس اور فرنٹیئر کور سمیت لیویز کے علاوہ انتظامی افسران پر متعدد بار بم دھماکے اور دہشتگردانہ حملے ہو چکے ہیں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ۔