سنجدی کوئٹہ کان مہندم 13کانکن پھنس گئے، وزیراعلیٰ مری کا امدادی کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

  • August 12, 2018, 11:51 pm
  • Breaking News
  • 418 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی میں کوئلہ کان منہدم ہونے سے 13کانکن پھنس گئے۔ حادثہ گزشتہ شام چھ بجے پیش آیا جبکہ رات گئے تک کانکنوں کو نہیں نکالا جاسکاجس کی وجہ سے انہیں زندہ نکالنے کی امیدیں دم توڑرہی ہیں۔ مقامی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں لوڈ شیڈنگ اور ضروری مشنری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کا حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس امدادی کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام تقریباً چھ بجے کوئٹہ سے تقریباً30کلو میٹر دور سنجیدی کے علاقے میں الگیلانی کول مائنز کے کوئلہ کان نمبر سی ون میں حادثہ پیش آیا۔ کان کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا ۔حادثے کے وقت کان میں13کانکن کام کررہے تھے جو ملبے تلے دب گئے ۔ کول کمپنی کے انجینئر عثمان نے ٹیلیفون پر بتایا کہ کانکن ساڑھے تین ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ کان میں ہوا اور آکسیجن جانے کاراستہ نہیں ۔ اترنے کا راستہ بھی مٹی گرنے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کانکنوں کو زندہ نکالنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ قریب کے کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے کانکن اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں میں مصروف ہیں ۔ضروری مشنری اور ریسکیو کا تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں رات آٹھ بجلی سے صبح چار بجے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتے ہیں۔ جنریٹر تو موجود ہیں مگر وہ گرم ہوتے ہی بند ہوجاتے ہیں ۔اندھیرے اور لوڈ شیڈنگ نے امدادی سرگرمیاں مشکل بنادی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے امدادی ٹیمیں ایمبولنسز ، ادویات اور پیرامیڈیکس کے ہمراہ سیکورٹی میں روانہ کردی ہیں۔ علاقہ دشوار گزار ہے اور اندھیرے کی وجہ سے مشنری نہیں پہنچاسکتے ۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا کو علاقے کی بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کا سنجدی کوئیلہ کان حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور اافسوس کا اظہار ،کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائیل بروئے کار لائی جائیں،امدادی سگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ،وزیراعلیٰ کی ہدایت،وزیراعلیٰ کی جاں بحق کانکنوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔