کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے

  • September 13, 2018, 11:58 am
  • Breaking News
  • 432 Views

مولانا طارق جمیل بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائیں گے، اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ان کی نماز جنازہ جمعہ کو شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا مغرب جاتی امراء میں ہوگی ، اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کےلئے شہبازشریف پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں ،سابق خاتون اول کا انتقال ویسٹ منسٹر سٹی کونسل میں رجسٹرکرایا گیا ہے ۔

ریجنٹس پارک فیونرل سروس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ کورونر کا دفتر بھی این او سی جاری کرے گا۔