وزیراعظم کل پہلے غیر ملکی دورے پرسعودی عرب جائیں گے

  • September 17, 2018, 8:30 pm
  • National News
  • 183 Views

وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پرکل سعودی عرب روانہ ہوں گے، ان کی سعودی قیادت سےاہم ملاقاتیں ہوں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل یعنی بروز منگل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے اور اگلے روزیعنی بدھ کو واپس آجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب کی دعوت پرجارہےہیں، ان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جس میں مزیدگہرائی پیدا کرنا ہے

وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم سعودی عرب دورے سے دونوں ملکوں کےدرمیان پیدا ہونے والے حالیہ فاصلےکو کم کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری دیں گے۔