کوہلو، ایف سی کا آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

  • September 17, 2018, 11:55 pm
  • Breaking News
  • 279 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) ایف سی نے کوہلو میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کوہلو میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ، کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ قبضے میں لئے گئے اشیاء میں 4عدد میزائل ، 11 عدد مارٹر بم ، ایک عدد آر پی جی سیون راکٹ ، سینکڑوں راؤنڈز اور بارود شامل ہے ۔ واضح رہے دہشت گردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا ۔ بروقت اطلاع اور ایف سی کی کاروائی میں دہشتگروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔