چمن ، مغوی ڈاکٹر بازیاب ، فائرنگ کے تبادلے میں اغواء کار ہلاک وگرفتار

  • October 11, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 212 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں ڈاکٹر کو اغواء کرنے والے اغواء کاروں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مغوی کو بازیاب کراکرایک مبینہ اغواء کار ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاہے ۔ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹرمحمود انورکے چمن کے قندہاری بازار سے اغواء کے بعد بغرہ کے پہاڑوں میں بڑے پیمانے پر لیویزفورس کی جانب سے آپریشن شروع کیاگیا جس کے دوران اغواء کاروں نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں مغوی ڈاکٹرمحمود انور کو بازیاب کرلیاگیا جبکہ کارروائی میں ایک اغواء کار ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر پر اغواء کاروں نے تشدد کیاہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے ہیں انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،فرار اغواء کاروں کا پیچھا کیاجارہاہے ،مارے جانیو الے اور زخمی ہونے والے اغواء کاروں سے 2عددکلاشنکوف ،سینکڑوں راؤنڈز اور ہتھکڑیاں برآمدکرلی گئی ہے ،لیویز ذرائع کے مطابق اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی ہے ۔واردار سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے ۔