مچھ، منشیات برآمد، تین ملزم گرفتار

  • October 11, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 152 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اے سی مچھ کا لیویز پولیس اہل کاروں کے ہمراہ متعدد منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے بھاری مقدار میں دیسی شراب چرس افیوم بیئر ویکسی برآمد کرکے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا علاقے کو سماجی برائیوں سے پاک کرکے دم لیں گے سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں عوام ایسے عناصر کی نشاندہی میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کرے عنایت اللہ خان کاسی کا صحافیوں کو بریفننگ تفصیلات کیمطابق اے سی مچھ عنایت اللہ خان کاسی نے لیویز تھانہ مچھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او مچھ محمد خان محمد حسنی انچارج لیویز تھانہ مچھ لیاقت علی رہیسانی دفعدار غلام ربانی لیویز اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر)فرخ عتیق کی ہدایت پر مچھ کے متعدد منشیات کی اڈوں پر چھاپے مارکر بھاری مقدار میں دیسی شراب چرس افیوم بیئر وسکی کی بوتلیں برآمد کرکے تین مبینہ منشیات فروش محمد جان چاندی رام محمد رحیم کو گرفتار کرلیا اے سی مچھ نے کامیاب کاروائی پر لیویز کے نوجوانوں میں بطور انعام نقد رقم تقسیم کیں ۔