کوئٹہ ، نجی ٹی وی کے بیوروچیف کی گاڑی چوری

  • October 11, 2018, 11:37 pm
  • National News
  • 304 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک)ائیر پورٹ روڈ چلتن ہاؤسنگ اسکیم فاتحہ کیلئے جانے والے نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف سینئر صحافی کو نامعلوم افراد نے گاڑی سے محروم کر دیا رواں ماہ میں اسکیم سے چار گاڑیاں چور ی ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے رہائشی نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف سینئر صحافی عیسیٰ ترین گزشتہ روز اپنی گاڑی میں ائیر پورٹ روڈ کے علاقے چلتن ہاؤسنگ اسکیم فاتحہ خوانی کیلئے گئے تھے اور گاڑی کھڑی کر کے فاتخہ خوانی کیلئے گئے واپس آنے پر نامعلوم افراد گاڑی چرا کر لے گئے تھے واضح رہے کہ رواں ماہ میں چلتن ہاؤسنگ اسکیم سے چار گاڑیاں چوری ہو چکی ہے۔