خاتون سمیت4افراد قتل ایک زخمی 2لاشیں ملی ،ٹریفک حادثات میں3افرادجاں بحق 6زخمی

  • October 11, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 219 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،ڈیرہ مرادجمالی ، بولان اور انجینئر میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چا رافراد جاں بحق تین افراد زخمی ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے دو افراد کی لاشیں برآمد تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اظہر حسین نامی شخص کو قتل کردیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کارروائی جاری ہے۔بولان کے علاقے ہفت ولی کے قریب لیویز کے مطابق پرانی دشمنی کے نتیجے میں مسلح افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ملوک شاہ ولد جمن شاہ ،اورزوجہ ملوک شاہ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے مسماۃگل سمہ بنت کریم شاہ اور گل خاتون زوجہ کریم شاہ زخمی ہوگئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق اقوام کہیری سے بتایا جاتا ہے لیویز نے نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا مذید کاروائی لیویز کر رہی ہے،پولیس زرائع کے مطابق سوراب کے تحصیل مہرآباد ڈیم ایریاانجیرہ میں ایک شخص کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،اطلاع ملنے پرانتظامیہ نے نعش تحویل میں لے کرسول ہسپتال منتقل کردی جہاں مقتول کی شناخت کے محمداسحاق ولدمحمدقوم مینگل کے نام سے ہوئی مزیدکاروائی سوراب پولیس کررہی ہے،ہرنائی سے لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہرنائی شاہرگ کے علاقے سے لیویز کو دوران گشت دو افراد کی لاشیں ملی جنہیں لیویز نے قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچایا،جہاں پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ،جنہیں ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دیا ،پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ زنگی خان عمرانی میں زمیندار اور ٹریکٹر ڈرائیور کے درمیان کام صحیح نہ کرنے پر تکرار زمیندار کی فائرنگ سے ٹریکٹر ڈرائیور گولی لگنے سے شدید زخمی تفصیلات کیمطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ زنگی خان عمرانی میں زمین پر کام کرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور غلام مرتضی عمرانی اور زمیندار ریاض، محمد خان عمرانی کے درمیان کام صحیح نہ کرنے پر تکرار پیدا ہو گیا ٹریکٹر ڈرائیور نے کام نہ کرنے کا کہا جس پر ملزمان نے ٹی ٹی پسٹل سے ڈرائیور کی ٹانگ پر گولی فائر کرکے شدید زخمی کردیا ۔دریں اثناء نوکنڈی شہر میں ہوٹلوں کے مقام آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرالر اور ڈبل ڈور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں پک اپ میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جنکو طبی امداد دینے کے لئے آر ایچ سی نوکنڈی منتقل کردیا گیا ،جبکہ بلوچستان کے علاقے سوراب اور گنداواہ میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون اور باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق 6زخمی ہوگئیتفصیلات کے مطابق آرسی ڈی قومی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی جانے والامزداٹرک سڑک پرکھڑی دوسری گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں مزدامیں سواردوافراد طورخان اورنجیب اللہ موقع پرجاں بحق جبکہ کلیم اللہ اورگلدادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امدادکے لئے سول ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم گلدادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے متوفین میں طوراورنجیب باپ بیٹے تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پرپہنچ کرنعشوں اورزخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کرنے کے بعدزخمیوں کومزیدعلاج کوئٹہ اورنعشوں کوضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کی گئی ،مزیدکاروائی سوراب پولیس کررہی ہے ،حبیب کوٹ کے رہائشی افراد فتح پور سے اپنے گاوں وآپس جا رہے تھے کہ جھل مگسی کے علاقے ہتھیاری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں دوخواتین ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،بعدازاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ، زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کردیاگیا ۔