انتخابی عذرداری جمع نہ کرنے پر ضیاء لانگو کو 20ہزار روپے جرمانہ

  • October 12, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 283 Views

کوئٹہ ( آئی این پی )بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس محمد ہا شم خان کا کڑ اور جسٹس عبداللہ بلو چ پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز کے رو برو قومی اور صو با ئی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں مبینہ دھاندلی و دیگر سے متعلق دائر انتخابی عذرداریوں کی سما عت ہو ئی ۔گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جا نب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272کے نتا ئج سے متعلق دائر اپیل کی سما عت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل بلو چستان رؤف عطا اور الیکشن کمیشن کے نمائندے،درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر افتخار رضا پیش،کا میاب امیدوار و رکن قومی اسلم بھوتانی کی جانب سے خورشید کھوسہ ایڈووکیٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہو ئے بعد ازاں وزیراعلی بلوچستان کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست پر سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی،یا د رہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 کے نتائج ٹربیونل میں چیلنج کئے ہیں۔اس کے علا وہ الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر ضیا لانگو کے حلقہ انتخاب سے متعلق سعید احمد کی جا نب سے دائر اپیل کی سما عت بھی کی جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ ،حلقے سے کا میاب امیدوار صوبائی وزیر ضیا لانگو کی جانب سے نادر چھلگری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،سما عت کے دوران جواب داخل نہ کرانے پر ٹریبونل نے صوبائی وزیر میر ضیا لانگو کو20ہزار روپے جرمانہ سنا یا اور ہدایت کی کہ جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کیا جا ئے بعد ازاں مذکو رہ انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ،علا وہ ازیں الیکشن ٹریبو نل نے بی این پی مینگل کے رہنما نوابزادہ حا جی لشکری رئیسانی کی جا نب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے متعلق دائر اپیل کی بھی سما عت کی جس کے دوران حلقے سے کا میاب امیدوار و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جا نب سے الیکشن ٹریبونل میں جواب جمع کرادیاگیابعد ازاں انتخابی عذرداری کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ الیکشن ٹریبو نل نے جا ن محمد دشتی کی جا نب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271سے متعلق دائر انتخا بی اپیل کی سما عت کی جس کے دوران درخواست گزار جان محمد دشتی کی جانب سے نادر چھلگری ایڈووکیٹ،کا میاب امیدوار و وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے وکیل ، ایڈوکیٹ جنرل بلو چستان ، الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی الیکشن ٹریبونل میں پیش ہو ئے سما عت کے دوران وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے وکیل کی جا نب سے جواب جمع کرا نے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی جس پر الیکشن ٹریبو نل نے انتخابی عذرداری کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31کو ئٹہviiiسے متعلق بلو چستان نیشنل پا رٹی کے رہنما ء حاجی لشکری رئیسا نی کی جا نب سے دائر انتخا بی عذرداری کی سما عت ہو ئی جس کے دوران کا میاب امیدوار و رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے اپنا جواب جمع کرادیا جس کے بعد سما عت کو 15اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔گزشتہ روز پا کستان تحریک انصاف کے صو با ئی صدر سردار یار محمد رند کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر انتخابی عذرداری کی سماعت ہو ئی جس کے دوران فریقین کے وکلا، ایڈوکیٹ جنرل، الیکشن کمیشن کے نمائندہ پیش ہو ئے مذکورہ انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر انتخا بی عذرداری کی سماعت کے دوران کا میاب امیدوار سید محمود شاہ کے وکیل کی جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جس کے بعد سماعت کو15اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ۔ رکن صو با ئی اسمبلی مبین خان خلجی کے حلقہ انتخاب سے متعلق طاہر محمودخان کی جانب سے دائر انتخا بی عذرداری کی سما عت کے دوران ان کے وکیل احسن رفیق رانا ایڈووکیٹ،حلقہ سے کا میاب امیدوار و رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی کی جانب سے سید ایاز ظہور ایڈووکیٹ ٹریبو نل کے روبرو پیش ہو ئے سما عت کے دوران رکن صو با ئی اسمبلی مبین خان کے وکیل کی جا نب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جس کے بعد سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ رکن صو با ئی اسمبلی اکبر آسکانی کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر انتخابی اپیل کی سما عت کے دوران کا میاب امیدوار کے وکیل کی جا نب سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظور کر تے ہو ئے ٹریبو نل نے سماعت 16اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی ، رکن اسمبلی یونس زہری کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر انتخابی عذرداری کی سما عت کے دوران عدم پیروی پر رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی ہدا یت کر تے ہو ئے الیکشن ٹریبونل نے سما عت 16اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔