بلوچستان مالی بے قاعدگیوں کے باعث مالی بحران کا شکار ہے ،میرعارف حسنی

  • October 12, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 278 Views

کوئٹہ (خؒ ن )صوبائی وزیر خزانہ میرمحمد عا رف محمد حسنی سے جمعہ کو ان کے دفتر میں ایم پی اے اختر حسین لانگو ،سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی سمیت مختلف شعبہ پائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگو ں نے ملا قات کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مو جودہ صوبائی حکومت وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنجیدہ کو شیش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجو دہ صوبائی حکومت کومسائل کاانبارورثے میں ملاہے کیو نکہ سابقہ دور حکومت میں مالی بے قاعد گیوں اور وسائل کے بے جا استعمال نے صوبے کو مالی بحران سے دوچار کردیا ہے ۔لہذا اس بحران سے نکلنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے تمام وزراء اور پوری ٹیم کے ساتھ شب وروز محنت میں لگے ہوئے ہیں تاکہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم ان مشکلات پرقابو پا سکیں۔میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی کو چاغی وصوبے کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے مسائل کے بارے میںآگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے دوردراز علا قوں اور خصوصاً ضلع چاغی کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائینگے۔