بلوچستان کے دو حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوگا

  • October 12, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دو حلقوں پی بی 35 مستونگ اور پی بی 40 خضدار III میں 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوگا،الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے حلقہ پی بی 35 میں کل رجسڑرڈ ووٹرز کی تعداد 107188 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 62403 ہے اور خواتین ووٹرز 44785 ہیں حلقہ پی بی 40 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 76213 ہے جن میں 44536 مرد اور 31677 خواتین ووٹرز ہیں، یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی ، نیاز احمد بلوچ نے کہا کہ حلقہ پی بی 35 مستونگ میں کل 105 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 41 انتہائی حساس، 62 حساس دو نارمل ہیں،پی بی35 میں 28 مرد، 26 خواتین، اور 51 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں، پی بی 35 میں 304 پولنگ بوتھ ہیں جن میں سے 179 مرد اور 125 حواتین پولنگ بوتھ ہیں،جبکہ پی بی 40 خضدار کے 93 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور تمام 93 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے جاچکے ہیں پی بی 40 میں 3 مرد، دو خواتین، 88 مشترکہ اور 4 امپرواہئزڈ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ پی بی 40 میں ٹوٹل 271 پولنگ بوتھ ہیں جن میں سے 146 مرد اور 125 خواتین پولنگ بوتھ ہیں انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز کے اندر و باہر فوج ایف سی پولیس اور لیویز کے جوان تعینات رہیں گے حلقہ پی بی 35 پر 28 جبکہ پی بی 40 میں 8 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پولنگ 14 اکتوبر 2018 کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔