افغان مہاجرین کو اب بلوچستان واپس جانا ہوگا، میر سلیم کھوسہ

  • October 12, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 666 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)میرسلیم خان کھوسہ نے کہاکہ افغان مہاجرین کواب واپس جاناہوگا،ہم نے اِس حوالے سے میٹنگز کی ہیں ،افغان مہاجرین اب بلوچستان کوقابل قبول نہیں ہونگے امن وامان کی صورتحال کافی حدتک بہترہوگئی ہے مزیداقدامات کیئے جارہے ہیں‘صحبت پور اور ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ نے کہاہے کہ بلوچستان کے حالات کافی حدتک بہترہوگئی ہیں امن وامان کومزیدبہتربنانے کے لیئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں پولیس اورلیویزکوپاورفل کیاجائے گاکوئٹہ کوسیوسٹی بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں پورے شہرمیں 14سو کیمرے نصب کیئے جائیں گے،میرسلیم کھوسہ نے کہاکہ سیکورٹی کی صورتحال بہترہوگی توصوبہ ترقی کریگاسرمایہ دارآئیں گے بلوچستان کوسی پیک کے ہرمعاملے پرحصے داربنایاجائے گامیرسلیم کھوسہ نے کہاکہ جعفرآبادسمیت بلوچستان بھرکے جیلوں کی حالت کوبہتربناکرقیدیوں اورپولیس کوسہولیات فراہم کی جائیں گی،وزیرداخلہ میرسلیم کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات دیگرصوبوں کے نسبت مختلف ہیں،ہم نے میٹنگ کیئے ہیں افغان مہاجرین کواب واپس جاناہوگا،افغانی اب بلوچستان کوکسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہونگے ہم ایک فارمولے کے تحت افغان مہاجرین کوواپس کرنے کی کوشش کررہے ہیں میرسلیم کھوسہ نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیئے ہم نے تیاریاں کررکھی ہیں ہمارے پاس ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس موجودہیں لیکن مزیداقدامات کیئے جارہے ہیں قدرتی آفات کے متاثرین کے لیئے تمام بندوبست کی گئیں ہیں تاکہ متاثرین کی بروقت امدادکویقینی بنائی جاسکے۔وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں سی پیک میں بلوچستان کوہرمعاملے میں حصہ دیاجائے گا‘وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات پچھلے ادوار کی جانب کافی بہترہوچکے ہیں اورمزید ضرورت ہے بہتر بنانے کی اس حوالے سے پولیس کو سپورٹ کررہے ہیں اوراسے جدیدخطوط پراستوار کرنے کی کوشش کریں گے بلوچستان میں بی ایریا بہت زیادہ ہیں اسکے لیے بھی بہت زیادہ اسٹیپ اٹھارہے ہیں خاص کر لیویزکواسٹیتھن کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز چمن میں ڈاکٹرکواغواء کرنے کی کوشش کی گئی لیویزفورسز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مغوی کوبازیاب کرایاہے انکاکہنا تھاکہ کوئٹہ کوبنانے کے لےئے سیف سٹی پلان ہے اسکے لیے شہربھرمیں 1400کلوزسرکٹ کیمرے لگائے جائیں گے کیونکہ جب تک لائنزرڈر میں بہتری نہیں لائی یگی بلوچستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اور سیاحت کے حوالے سے لوگ ماہ ل نہیں ہوں گے انکاکہناتھا کہ سی پیک کے ہرمعاملے میں بلوچستان کوحصہ داربنایاجائے گا سیندک اورگوادر میں سرمایہ داروں کوہرممکن سیکورٹی مہیا کی جائے گی اورہائیویزکوبہتربنایاجائے گااورجرائم پیشہ عناصرکاقلعہ کمع کیاجائے گاامن وامان میں حامل رکاوٹیں دورکرکے بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی انکاکہناتھاکہ بلوچستان کے حالات دیگرصوبوں سے مختلف ہیں افغانیوں کوواپس افغانستان جاناچاہیے اب ان کے ملک کے حالات بہتر ہیں افغانیوں کی واپسی کے لیے فارمولہ بنایا جائے گا انکی بلوچستان میں رہائش قابل قبول نہیں ہوگی ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھا کہ ناراض عناصرپاکستان کے آئین کومانتے ہوئے ملک میں آناچاہتے ہیں عدالتوں کاسامناکرناچاہتے ہیں بیشک آیں جودہشت گرد ہیں جوآئین کونہیں مانتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ کویٹہ سمیت باقی اضلع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت ہروقت تیار ہے انکاکہناتھاکہ جعفرآباد میں ڈسٹرکٹ جیل بنایاگیااس پرکمیٹی بنائی جائے گی اگرجیل قیدیوں کے لیے قابل استعمال ہے تواستعمال کریں گے اگرنہیں ہے توان کے خلاف کاروائی کی جاؤ گی جنھوں نے یہ جیل بنایاہے۔