کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ناموس رسالت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

  • October 12, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 208 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی جماعت کی اپیل پرملک بھرکی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ناموس رسالت قانون میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،احتجاجی مظاہرے کئے گئے اورنمازجمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظورکرائی گئیں،جمعیت ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام نواں کلی میں پشتونستان چوک سے پہلااسٹاپ تک حافظ حمداللہ،حاجی سازالدین اورمولاناولی محمدترابی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جومین روڈسے گزی احتجاجی ریلی اورمظاہرے سے ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولاناخدائے دوست،حاجی عبدالصادق،حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی اورعبدالواسع سحرنے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت کے قانونمیں تبدیلی کے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے،جعلی حکومت نے ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش کی جس کوناکام بنایاگیااورحکومت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیاگیاحکومت نے توہین رسالت قانون میں ترمیم کوواپس کردیاگیاجمعیت کے ملک گیراحتجاج پرحکومت پسپاہوئی جس پرتمام کارکنوں کومبارکبادپیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ توہین رسالت ترمیمی بل کے خلاف جمعیت کے مولاناعبدالغفورحیدری نے ئمہ کمیٹی کے اجلاس سے احتجاجاواک آوٹ کیاملک میں بہت سارے قوانین کاغلط استعمال ہوتاہے لیکن ان قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی پھرتوہین رسالت قانون کوکیوں چھیڑاگیا جعلی حکومت مغرب کی خوشنودی کے لئے توہین رسالت قانون،مدارس رجسٹریشن اورقادیانیت کوفروغ دینے جیسے اقدامات کررہی ہے درین اثناء لاہور،کراچی،پشاور،سکھر،ملتان اوربلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں اورمظاہروں سے مولانافیض محمد،مولاناراشدمحمودسومرو،سینٹرمولاناعطاء الرحمن،مولاناامیرزمان،مولاناصلاح الدین ایوبی،مولانامحمدحنیف،مولاناقمرالدین،حافظ حسین احمدودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی سے مغرب کوخوش کرنے والی حکومت اپنے پاؤں پرخودکلہاڑی ماررہی ہے پہلے مدارس رجسٹریشن منسوخی کی بات کی،پھرقادیانی کواقتصادی کونسل میں مشیرمقررکیااوراب توہین رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی لیکن قائدین جمعیت نے جعلی حکومت کی تمام کوششوں کوناکام بنایااورحکومت کویوٹرن لینے پرمجبورکردیاگیاانہوں نے کہاکہ توہین رسالت قانون،ختم نبوت اوردیگراسلامی قوانین میں تبدیلی کے خلاف قومی اسمبلی،سینیٹ اورعوامی محاذپربھرپورمزاحمت کریں گے اورہراگرحکومت نے اسلام کے خلاف قانون سازی کی توحکومت کوعوامی قوت سے گرائیں گے یہ ملک اسلام کے نام پربنااسلام کے خلاف کوئی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے اسلامی ملک میں غیراسلامی قوانین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اسلامی قوانین اوردینی مدارس کے تحفظ کے لئے ہرحدتک جائیں گے اورہرقیمت پران کادفاع کریں گے ،نمازجمعہ کے اجتاعات میں آئمہ کرام اورخطباء نے بھی ناموس رسالت قانون میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظورکرائیں اورحکومتی کوششوں کومستردکردیااوراس کی شدیدمذمت کی،ملک پرسلیکٹیڈوزیراعظم کومسلط کردیاگیاحکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے ملکی نظام مغربی معیشت پرمبنی ہے،آئینی تقاضاہے کہ اسلامی نظام معیشت نافذکیاجائے،ہم سودی نظام چلاکراللہ اوراس کے رسول سے جنگ کے مرتکب ہورہے ہیں،ہمارانظام معیشت سترسال سے اللہ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کررہاہے،تحریک انصاف نوازشریف حکومت پردوارب روپے روزانہ کرپشن کے الزامات لگاتی رہی ،اب وہ چندہ مانگنے کے بجائے یہی کرپشن روک لے ۔