جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ہم مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا نہیں کرسکتے ،محمد خان لہڑی

  • October 12, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ (خ ن) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ہم مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا نہیں کرسکتے مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے صوبے بھر میں جدید اور معیاری تعلیم کو فروغ دیں گے اور تعلیمی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیم کا قلمدان سنبھالنے کے بعد جی ٹی اے نصیرآباد کے جنرل سیکریڑی سردار بیبرک خان عمرانی حاجی فیض احمد سرپرہ علی احمد شاہوانی نور محمد بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ یہ وزارت میں نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے انشاء اللہ وہ عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے بلوچستان کو تعلیمی لحاظ سے دوسرے صوبوں کے برابر لائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں تعلیمی معیار بہتر سے بہتر ہوجائے جسکے لئے دن رات کام کریں گے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ وہ صوبے بھر کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے وہاں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور سکولوں طلبہ و اساتذہ کے درپیش مسائل حل کریں گے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اساتذہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سکولوں کے اندر اپنی حاضریوں کو یقینی بناکر طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ہماری کوشش ہے کہ ہر بچہ سکول میں ہو اور بہتر تعلیم حاصل کرے اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔