وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبریں سازش اور پروپیگنڈا ہیں ،عبدالقدوس بزنجو

  • October 12, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 268 Views

کوئٹہ (این این آئی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبریں سازش اور پروپیگنڈا ہیں ، یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب بلوچستان عوامی پارٹی کی ترجمان رکن صوبائی اسمبلی بشریٰ رند کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کی خبر درست نہیں ،سعید احمد ہاشمی اور میری ہونے والی ملاقات کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے ہمیں اور ہماری پارٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت میرے خلاف پروپگنڈا کیا جا رہا ہے میرے حوالے سے وزیراعلیٰ کے خلاف چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں