چھتر اور گنداخہ میں2افراد قتل ، ڈیرہ بگٹی دھماکے میں2اہلکار زخمی

  • October 12, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 198 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے چھتر گنداخہ اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے میں دو افراد جاں بحق دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے سخی دربار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد جنید احمد بگٹی کو قتل کرکے لاش کو پھینک کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر چھتر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا گیا مغوی کے بھائی نے اس حوالے سے بتایا کہ میرے بھائی کو کچھ روز قبل کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں کی جانب سے ہم سے تاوان کی رقم بھی طلب کی گئی تھی اور رقم نہ دینے پر قتل کی دھمکی دے رہے تھے اور آج انہوں نے میرے بھائی کو قتل کرکے لاش کو ویرانے میں پھیک کرفرار ہوگئے ۔دریں اثناء گو ٹھ پیر بخش جما لی کے رہا ئشی مختیا ر جما لی فیصل فقیر سے اپنے گا ؤ ں جا رہا تھا کہ نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سوا رو ں نے فا ئر نگ کر کے انہیں قتل کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گئے اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او تھا نہ گندا خہ نے مقتو ل کی لا ش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے بعد ور ثا ء کے حوا لے کر دیا اور ملز مان کی تلا ش شروع کر دی ،مقتو ل مختیار جما لی وا پڈا گر یڈ میں سر کاری ملا زم تھا وا قع پرا نی دشمنی بتا ئی جاتی ہے جو نہی مختیار جما لی کی لا ش گھر پہنچی تو کہرا م مچ گیا ۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے علاقے حیدری نالہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا شروع کردی