پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، علی مدد جتک

  • October 15, 2018, 12:13 am
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ ( آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی بلوچستان کے تمام یونین کونسل کی سطح پر بلدیاتی امیدوار کھڑے کئے جائیں گے پیپلزپارٹی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہمیں امید ہے کہ عوام اور بالخصوص نوجوان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے بلاول بھٹو زرداری عوام کی آخری امید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما سحر گل خان خلجی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خانزادہ یونس خلجی اور دیگر بھی موجود تھے میر حاجی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی آخری امید ہیں ہمیں امید ہے کہ نوجوان بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب لوگو ں کے حق کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا عوام کے حق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام یونین کونسلوں سے اپنے امیدوارکھڑے کریگی انھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی فعالیت اور منظم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔