ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی خسرہ مہم آج سے شروع ہوگی

  • October 15, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 237 Views

کوئٹہ (این این آئی)ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی آج سے 27اکتوبر تک محکمہ صحت حکومت بلوچستان ،یونیسف و دیگر اداروں کے اشتراک سے خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی شروع کی جائیگی ، مہم کے دوران نو ماہ سے پانچ سا ل تک کی عمر کے 21لاکھ 40ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے ، محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 43فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں ،یہ ویکسین صوبے بھرمیں سرکاری مراکز صحت اورمہم کے دوران قائم کردہ خصوصی مراکز سے مفت لگوائی جاسکتی ہے محکمہ صحت کی 2417 تربیت یافتہ ٹیمیں 75 موبائل یونٹس کے ہمراہ یہ مہم انجام دیں گی دور دراز کے علاقوں میں خصوصی آؤٹ ریچ پروگرام بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں ،مدارس، علاقہ معتبرین کے مہمان خانوں میں اہلیان علاقہ کو اکھٹا کر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی واضح رہے جنوری 2018سے جون 2018کے دوران صوبے میں 35بار خسرہ کی وباء پھیلی ان چھ ماہ میں خسرہ سے 39بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 1243بچوں کے خون کے نمونوں میں خسرہ وائرس پایا گیا ۔