پاک افغان سرحدی صورتحال جلد معمول پر آجائیگی ، اصغر اچکزئی

  • October 15, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 151 Views

کوئٹہ (آئی این پی ) پاک افغان سرحد پر آج پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ ،اصغر خان اچکزئی کے اعلی حکام سے رابطے ۔انہوں نے کہا ہے کہ دونوں اطراف سے مثبت رویے کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے اور صورتحال جلد ہی معمول پر آ جائے گی گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے واقعے کے بعد سرحد کے دونوں اطراف سینکڑوں لوگ پھنسے ہوئے تھے اعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے سرحد کی دونوں جانب اعلی حکام کے ساتھ رابطہ کیے اور سرحد پرپھنسے ہوئے سینکڑوں لوگوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں جانب پھنسے ہوئے سینکڑوں لوگوں کو گھر جانے کی اجازت ملی جس پر سرحدی علاقوں کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیابلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انھوں نے دونوں جانب اعلی حکام سے بات کی اور دونوں جانب سے مثبت رویے کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا انہوں نے صورتحال کے جلد معمول پر آنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں سرحد پر صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔