پی بی 35،پی بی 40ضمنی الیکشن،اکبر مینگل اور نواب اسلم رئیسانی کامیاب

  • October 15, 2018, 12:21 am
  • National News
  • 258 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کی 2 صوبائی نشستوں پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر اکبر مینگل اور آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی بی 35 پر بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی نے 66 پولنگ اسٹیشنز میں اب تک 11 ہزار 259 بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردار نوراحمد بنگلزئی 5744 جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار کمال خان بنگلزئی 5127 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے واضح رہے حلقہ پی بی 35 مستونگ کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میرسراج رئیسانی کی شہادت کے باعث نشست خالی ہوئی تھی جس پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہوئے جبکہ حلقہ پی بی 40 پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر اکبر مینگل نے 23 ہزار 180 ووٹ لیکر برتری حاصل کر لی جبکہ ان کے مدمقابل میں آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل نے 14 ہزار 10 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے جبکہ آزاد امیدوار خلیفہ علی نواز 38 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے واضح رہے کہ یہ نشست بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست کے باعث خالی ہوئی تھی ۔سیاسی حلقوں نے کہنا ہے کہ بلوچستان کے دو حلقوں پی بی 35 مستونگ اور پی بی 40خضدار 3میں اتوار کے روز ضمنی الیکشن ہوئے ،دونوں حلقوں میں پرامن انتخابات ہوئے ،بلوچستان کی سیاست پر ان دونوں حلقوں سے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کا اہم رول ہوگا اور اسکے دور درس نتائج مرتب ہوں گے اور سیاست میں ایک نئی مہم کا آغاز ہوگا ،اس کیلئے سیاسی پنڈتوں نے مختلف قسم کی رات گئے تک پیشن گوئیاں شروع کردی تھی جو کافی حد تک کامیاب ہوگئی ،بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بعض حلقوں میں الیکشن کمیشن کی طرف سے دوباہ انتخابات کرانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ مکمل ہونے کے بعد بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 65ارکان کے مکمل ہونے کے بعد بلوچستان کی سیاست میں نئے دور کا آغاز ہوگا ،میدان وہی ہوگامگر کھلاڑی نئے ہوں گے۔