دینی مدارس کیخلاف کوئی بھی حکومتی اقدام ملکی سالمیت کیلئے خطرناک ہوگا، جمعیت

  • October 15, 2018, 12:21 am
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے فیصلے کے تحت جمعیت علمااسلام حلقہ پی بی 32کے زیراہتمام گوہرآبادمیں عظیم الشان مفتی محمودسیمینارمنعقدہوا جس میں تمام یونٹوں کے زمہ داران اورکارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی سیمینارسے جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ‘مولاناعبدالہادی‘مولاناخدائے دوست‘حاجی عبدالصادق‘مفتی رحمت اللہ،مولوی محمدعثمان پرکانی،مولوی محمدعثمان اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن اندرونی ہو یا بیرونی ان کو سیاسی اورروایتی اسلام قبول اوربرداشت نہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام سیاسی پارلیمانی اوردرس وتدریس دونوں محاذوں سے اسلام کی دفاع اور مسلمانوں کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے انہوں نے کہاکہ علماکرام کو حجروں سے نکلناہوگاانہوں نے کہاکہ جو علماکرام جمعیت علمااسلام کے جدوجہدسے وابستہ نہیں وہ خیرکی توقع نہ رکھیں بلکہ ہر عالم کو چاہئے کہ وہ جمعیت کے جدوجہدکیساتھ بدستوروابستگی یقینی بنائے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے آقاؤں کیساتھ اسلام کی بیخ کنی کے جووعدے کیے تھے ان میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سالمیت دراصل اسلام اور مسلمانوں کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے جس دن مغربی استعمارکی سازشوں کو تقویت پہنچانے کیلئے حکمرانوں نے اسلامی کازاوردینی مدارس کیخلاف اقدام اٹھایااس دن ملکی سالمیت خطرات میں گرجائے گا انہوں نے کہاکہ اسلام اور مسلمان پوری دنیامیں مشکلات کا شکارہیں لیکن پاکستان جو ایک اسلامی ملک ہے اس میں کسی طوربھی مسلمان اپنے دین اورمسلمانوں کودیوارسے لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ ہم بہ حیثیت مسلمان اسلامی نظام کی نفاذکیلئے جدوجہدسے وابستہ ہوجائیں اوریہ بات ثابت کریں کہ پاکستان کے مسلمان تمام ترکفری سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ نے ضلع بھرمیں جدوجہدتیزکردی ہے اٹھارہ اکتوبرکوکوئٹہ میں منعقدہونیوالے علماء کنونشن کی کامیابی کیلئے گھرگھرجدوجہدکی جارہی ہے اوریونٹوں کی سطح پر علماکنونشن کی کامیابی کیلئے کارکن کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ 16اکتوبرکو جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی جس کیلئے تیاریاں ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں نو حلقوں میں مفتی محمودسیمینارکے انعقادسے مثبت اثرات رونماہورہے ہیں۔