مانگی ڈیم کو بروقت مکمل کیاجائے گا، نور محمد دمڑ

  • October 15, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 135 Views

زیارت (خ ن )صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑ اور سیکرٹری پی ایچ ای عبدالفتاح بھنگر نے مانگی ڈیم کا دورہ کیا ،مانگی ڈیم میں جاری کام اور مانگی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا۔مانگی ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر زرک خان نے صوبائی وزیر پی ایچ ای اور صوبائی سیکرٹری پی ایچ ای کو مانگی ڈیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ٹیکنیکل ایڈوائزر شیخ نواز ،ایکسین محمد حسین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانگی ڈیم کا منصوبہ ایک بڑا منصوبہ ہے مانگی ڈیم کے کام اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس منصوبہ کو بروقت مکمل کیاجائے ،کام کو صاف اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ،کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کام کو مزید تیز کرکے وقت پر مکمل کیا جائے ،مانگی ڈیم کی تکمیل سے کوئٹہ کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نور محمد خان دمڑ سے مانگی زیارت کے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائر یکٹرکو ہدایت کی کہ مانگی ڈیم کے ترقیاتی کام میں مقامی لوگوں کو روزگار دیا جائے تاکہ مقامی آبادی بھی کام سے مستفید ہوسکے۔