حالیہ انتخابات انتخابی تاریخ کے سیاہ ترین باب میں شمار ہوتے ہیں ،حاصل بزنجو

  • October 15, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ انتخابات انتخابی تاریخ کے سیاہ ترین باب میں شمار ہوتے ہیں ،ایک منصوبے اور سوچے سمجھے انداز میں جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کیلئے گھناؤنہ کھیل کھیلا گیا ،موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک شدید معاشی بحران میں مبتلا ہوگیا ہے ،ترقی وخوشحالی بہت دور کی بات ہے زندگی گزارنا نا ممکن ہوتی جارہی ہیں،گیس بجلی کی نرخوں میں اضافہ اور ڈالر کی ہاتھوں روپے کی بے حرمتی کے بعد مہنگائی کے نئے طوفان نے عوام کو گھیر لیا ہے ،جس میں زندگی گزارنا مشکل بنادیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مسلم لیگ کیخلاف سازش کرکے اس کے جگہ ایک نئی پارٹی بنائی گئی اور اس نوزائیدہ پارٹی کو راتوں رات بھاری مینڈیٹ دیا گیا ،انہوں نے کہاکہ یہ سب حادثات نہیں ہیں یہ سب کچھ بلوچستان کی جمہوری وقوم پرست سیاست اور جمہوریت کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی کمیٹنٹ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا ،بلوچستان میں سیاسی وشعوری سیاست کی جگہ غیر سیاسی کلچر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہیں ،بلوچستان کے حقیقی سیاسی وجمہوری کردار کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کو پنجاب اورملک بھر میں مزید پھیلانے کی ضرورت ہے ،نیشنل پارٹی پنجاب نے کم مدت میں اچھا کام کیاہے ،عوام کو مزید منظم وفعال بنانے کی ضرورت ہے ،پارٹی کنونشن کے پہلے اجلاس میں پارٹی کی تین سالہ رپورٹ پنجاب وحدت کے جنرل سیکرٹری طالب حسین نے پیش کیا ،جس پر تفصیلی بحث بھی ہوا ،پہلے مرحلے کے اجلاس سے پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر طاہر خان بزنجو ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی ،ملک ایوب اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ،رہنماؤں نے پارٹی کے کونسلران پر زور دیا کہ وہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کریں اورپارٹی کو ہر محلہ اور گاؤں تک پہنچائیں ،اجلاس سے دوسرے سیشن میں نیشنل پارٹی پنجاب کے انتخابات عمل میں لائے گئے ،پروفیسر توصیف یہ انتخابات خوش اسلوبی سے منعقد کرائے ،جس میں ملک ایوب صدر اور طالب حسین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ سینئر نائب صدر ملک نذیر اعوان ،نائب صدر تاج سوز،نائب صدر لیاقت علی مہر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام حسین ،فنانس سیکرٹری صغیر احمد ،لائیر سیکرٹری محمد بشیر ایڈوکیٹ ،سیکرٹری انسانی حقوق اعجاز احمد ،لیبر سیکرٹری ملک خضر حیات ،سیکرٹری برائے امور خواتین آمنہ ناز ایڈوکیٹ ،کلچر سیکرٹری راحیلہ اسحاق ،سیکرٹری یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈاکٹر عبدالرؤف کھیتران ،سیکرٹری ریسرچ اسلم مراد،کسان سیکرٹری عبدالغفار،سیکرٹری انٹر نیتھ آرمنی روزی تبسم،سیکرٹری اطلاعات یاسر الطاف اور صدر لاہور ڈویژن میاں آفتاب منتخب ہوئے اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ،پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے تمام عہدیداران سے حلف لیا ،