بی این پی اور ایم ایم اے کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے،اخترمینگل

  • October 15, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 148 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے پی بی 40پر واضح اکثریت سے کامیابی پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ، پی بی 40پر کامیابی بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کے کارکنوں کی مشترکہ محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے ،جنہوں نے دن رات محنت کرکے اتحادکو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیاہے ، اور یہ اتحاد ہمیشہ و تاریخی رہیگا ، ۔ یہ بات انہوں نے ضمنی الیکشن میں بی این پی اور ایم ایم اے کی مشترکہ امیدوار میر محمد اکبر مینگل کی کامیابی کے بعد ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے حمل کلمتی ، میر محمد اکبر مینگل ،آغا سلطان ابراہیم احمد زئی ، سفر خان مینگل ودیگر کارکنان موجود تھے ، بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل نے کہاکہ بی این پی اور ایم ایم اے کا اتحاد تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ، قومی انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں پی بی 40پر کامیابی بھی دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے اور بی این پی آئندہ بھی اسی طرح ملکرچلیں گے ، انہوں نے پی بی 35نواب محمد اسلم رئیسانی کی کامیابی پر بھی انہیں مبارک باد پیش کی ،انہوں نے کہاکہ مستونگ میں بھی بی این پی ایم ایم اے اور نواب محمد اسلم رئیسانی کے اتحاد ی کو کامیابی ملی ہے یہ کامیابی پورے بلوچستان کے عوام کی کامیابی ہے ۔