وزیراعلیٰ نے گڈانی واقعہ کا نوٹس لے لیا

  • October 15, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 83 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خانکی ہدایت پر ایم پی اے دنیش کمار پالیانی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 9 اور 10 کا دورہ کیا اس موقع پر وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی یوسف بلوچ بھی ہمراہ تھے انہوں نے متاثرہ پلاٹ کا دورہ کیا اور سیفٹی کے انتظامات اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا سیفٹی انتظامات نامکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے مجھے ہدایت دیا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے حادثے کے جائز لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کروں ایم پی اے دنیش کمار پالیانی* نے گڈانی حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کیکراچی سول ہسپتال اور لیاقت نیشنل ہسپتال جاکر عیادت ککی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ مزدوروں کا علاج سرکاری خرچے پر کیا جائے گا جبکہ شدید زخمیوں کے لئے وزیر اعلی بلوچستان نے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کے علاج کے مکمل سہولیات فراہم کریں گے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے واقعہ سختی سے نوٹس لے لیا ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو سہولیات دینا ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے شپ بریکرز یا سرکاری اداروں کو اس طرح مزدوروں کے جانوں سے کھیلنے نہیں دینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائیں گے اور جو ذمہ دار پائے گئے ان ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔