معاشرے کی رہنمائی علماء کرام کی ذمہ داری ہے ، قاری مہراللہ

  • October 15, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراﷲ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداﷲ حقانی، مولانا محمد ابراہیم مولانا محمد داؤد ودیگر نے عزم نو مہم کے سلسلے میں حلقہ 23شیخ الہند یونٹ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کی رہنمائی علماء کرام کی ذمہ داری ہے معاشرے کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا جس طرح حقوق اﷲ کی ادائیگی ہم پر فرض ہے اس سے زیادہ حقوق العباد کی ادائیگی فرض ہے علماء اور خطباء معاشرے کی اصلاح وفلاح کیلئے عوام کو دینی امور سے آگاہ کریں اور ہر میدان میں ان کی رہنمائی فرمائیں آج معاشرے میں جو بگاڑ کی حالت پیدا ہورہی ہے اور جرائم بڑھ رہے ہیں یہ ہم سب کی کوتاہی اور غفلت کا نتیجہ ہے دن دیہاڑے عوام سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھینی جارہی ہے عوام عدم تحفظ کی توجہ سے نشاندہی نہیں کرتے اور حکومت ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرتی، پھر معاشرے کی اصلاح اور ان جرائم کی روک تھام کیلئے تو اور کوئی نہیں آئیگا دریں اثناء جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج 15اکتوبر بروز پیر دن تین بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کیاگیاہے۔