تربت ، فورسز پر دہشتگرد حملوں کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

  • October 16, 2018, 12:12 am
  • National News
  • 104 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)تربت شہرمیں دو دن سے شٹرڈاؤن ہڑتال،مالیاتی اورکاروباری ادارے بند،لوگ مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں پیر کے روز بھی غیراعلانیہ شٹرڈاؤن ہڑتال رہی،،مالیاتی اورکاروباری مراکز بند رہے ،ٹریفک نہ ہونے کابرابرتھی۔دو دن مسلسل شٹرڈاؤن ہڑتال سے لوگ مشکلات کاشکار رہے اسلئے انجمن تاجران کیچ کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنرکیچ بشیراحمدسے ملاقات کرکے دوکانداروں کی مشکلات سے آگاہ کیاجس سے ڈپٹی کمشنرکیچ نے دکانیں کھلوادیں،واضح رہے کہ تین دن قبل ہفتہ کے روز تربت بازارمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکارشہید ہوا تھا جس کے دوسرے روز غیراعلانیہ طورپر بازاربند رہی ۔جبکہ انجمن تاجران کیچ کے عہدیداروں سے معلوم کیاگیاتو انہوں نے ہڑتال سے لاعلمی اورلاتعلقی کااظہارکیا۔انجمن تاجران کے ذرائع کے مطابق دو دن سے بازارکی بندش کے بعد آج مارکیٹس اوردکانیں کھلی رہیں گی۔