پاکستان اور ایران کا سرحدی صوبوں کے درمیان ترقی کیلئے معاہدات

  • October 16, 2018, 12:12 am
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ (این این آئی ) پاک، ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کاپہلا روز کا اجلا س اختتام پذیر ہو گیاپاکستان اور ایران نے سرحدی صوبوں کے درمیان ترقی کیلئے معائدات ،تجارتی رکاوٹیں دور کرنے اور کسٹم امور پر وفود کا تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں پاک،ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں پاکستانی اور ا یر ا نی وفود شریک ہوئے پاکستان کے19 رکنی وفد کی قیادت کلکٹر کسٹم اشرف علی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت صنعتی امور کے سربراہ نادر میر شکار کر رہے تھے ،اجلاس کے شر کاء نے دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی کمیٹی بینکنگ نظام کی بہتر ی اور تجارت کے فروغ کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیا ،کلکٹر کسٹم اشرف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران میں با ہمی تجارت میں درپیش مسائل کاحل تلاش کرناہے پا کستان اورایران کے عوام مذہبی اورثقافتی طورپرآپس میں جڑ ے ہوئے ہیں مشترکہ اجلاس کو ثمر آور بنایا جائے گا ،سربراہ ایرانی وفد نادرمیرشکار نے پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کسٹم اور دیگر ادارے ایران کے ساتھ بھر پور تعاون کررہے ہیں پاک ایران مشترکہ سر حد ی تجارتی کمیٹی کااجلاس اپنے مقاصد میں کامیا ب ہوگا ،دو روزہ اجلاس کسی ایک باہمی معاہدے پراختتام پذیر ہو گا ،نادر میر شکاری کا کہنا تھاکہ بلوچستان اور سیستان کے صوبے دو نوں ممالک سے جڑے ہیں صوبوں کے مابین مزید مستحکم معاہدے ناگزیر ہیں سرحد پر تجارت کے فروغ کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا تجارت کے فروغ کیلئے ماہرین اور تاجروں کی تجاویز کا خیر مقدم کرینگے۔