پارٹی شروع دن سے اس فراڈ الیکشن پر سوالات اٹھائے تھے ،سیدال خان ناصر

  • October 16, 2018, 12:13 am
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر، ضلع لورالائی کے صدر بلوچ خان اتمانخیل،ضلع موسی خیل کے صدر جلیل خان موسی خیل،ضلع ژوب سے اجمل اعوان ضلع پشین کے صدر سید ظاہر آغا نے اپنے ایک اخباری بیان میں ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی بھاری کامیابی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی شروع دن سے اس فراڈ الیکشن پر سوالات اٹھائے تھے اور اس دھاندلی زدہ الیکشن کو چیلنج کیا تھا اور بلخصوص خواجہ سعد رفیق صاحب نے تو یو ٹرن خان سے الیکشن جیتا ہوا تھا اور اگر وہ حلقہ کھیلتا تو سارے راز کھل جاتے، انہوں نے کہا کہ این اے 131سے اس سے قبل بھی خواجہ سعد رفیق نے ہمایوں اختر اور حامد خان کو بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا تھا اور عمران خان بھی مذکورہ حلقے سے الیکشن ہارا ہوا تھا میاں واز شیر کو نام نہاد مقدمے میں پابند سلاسل کر کے ہمارے ووٹوں کو چرایا گیا اور اب میں محمد شہباز شریف صاحب کو بلایا کسی دوسرے مقدمے میں اور گرفتا کسی دوسرے مقدمے میں کیا گیا لیکن اسے اچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگی ورکرز اور ان کے ورکروں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا عمران خان اور اسکی حکومت نے پہلے 90 دنوں میں پاکستان سے غربت کے خاتمے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے لیکن میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں اس ملک کے غیور عوام کو مزید ان چھوٹوں اور پہروپیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اور بہت جلد ان جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے چھٹکارے کے لئے کمر بستہ ہونا پڑے گا آج بد قسمتی ہے اسٹاک ایکسچینج کریش ہوتی جارہی ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح کو چھو رہی ہے آئے روز گیس بجلی اور ضروریات زندگی دن بدن مہنگی ہوتی جارہی لوگوں کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی اور قوم کو لولی پاپ دیا جارہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جارہی ترقی جو کہ ایک عالمی معاشی طاقت ہے جس نے 5 سالوں میں بڑی موکلوں سے 4۔50 لاکھ گھر بنائے ہیں اور یو ٹرن خان 5 سالوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے جھوٹے دعوے کررہاہے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خود کشی کرنے کا کہنے والے اب کہ رہے ہیں کہ اس کے بغیر چارہ نہیں لیکن اس ملک کے عوام کے سامنے اب ان پہروپیوں کی حقیقت کھل چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ قوم نے 90 دنوں میں انہیں مسترد کردیا ہے