سبی ،منشیات برآمد 2ملزمان گرفتار

  • October 16, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صدر پولیس سبی نے قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کاروائی میں سبی ریلوے اسٹیشن پر اکبر بگٹی ایکسپریس سے سیکیورٹی فورسز نے پچاس کلو اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے ریلوے پولیس کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بیس کلو اعلیٰ کوالٹی چرس اور بیس کلو آفیون برآمدکرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا منشیات اور کار اپنے قبضے میں لیکر گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک اور کاروائی میں سیکیورٹی فورسز نے سبی ریلوے اسٹیشن پر اکبر بگٹی ایکسپریس سے دوران چیکنگ پچاس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی ۔