بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان

  • October 16, 2018, 12:15 am
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ذرائع کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا موسم سرماکا اجلاس اکتوبر کے آخری ہفتے 21،22یا 25تاریخ کو ہونے کا امکان ہے ،اس اجلاس میں حلقہ پی بی 35مستونگ سے آزاد امیدوار نواب محمد اسلم رئیسانی ، حلقہ پی بی 40خضدار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر اکبر مینگل ضمنی انتخابات اور حلقہ پی بی41واشک سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زابد علی ریکی جوعام انتخابات میں حصہ لیکر کامیاب ہوئے تھے اور انکا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے ،کامیاب امیدواراسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے ۔