پولیس کی بہتری ،جدید تربیت کی فراہمی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے ،آئی جی بلوچستان

  • October 16, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 126 Views

تربت (خ ن ) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا کہ صوبے میں پولیس کی بہتری ،جدید تربیت کی فراہمی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل کے چیلنجوں سے مزید بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکران ریجن کے دورے کے موقع تربت میں امن وامان کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا ۔اجلاس میں کمانڈنٹ بلوچستان کا نسٹبلری زبیر اشرف صدیقی ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسین حبیب امتیاز ،ڈی آئی جی مکران شہاب عظیم لہڑی کے علاوہ دیگر آفیسران موجود تھے ۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے دی گئی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا جائے پولیس کے شہداء کو بھی نہیں بھول سکتے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔پولیس کو جدید طرز پرتربیت ،جدید آلات اور بہترسہولیات کی فراہمی مرحلہ وار جاری ہے اور اس حوالے سے کوئی کمی ہونے نہیں دی جائیگی ۔ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹر کی سطح پر جوانوں کی تربیت کامنصوبہ ہے اور اس کے دیر پا اور مثبت نتائج برآمد ہونگے اور پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ پولیس کی قربانیوں اورجانفشانی کی وجہ سے آج صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا پختہ عزم ہے کہ معاشرے سے معاشرتی برائیوں کے علاوہ جرائم کے تدارک اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا اورعوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس کے علاوہ پولیس فورس کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی جی مکران شہاب عظیم لہڑی نے امن وامان کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جبکہ آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس کانسیٹبلری کے کملیکس کا معائنہ بھی کیا۔