صوبائی حکومت صرف عوامی ترجیحات کیلئے کام کریگی ، نور محمد دمڑ

  • October 16, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 95 Views

ٍ زیارت(خ ن )صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑ کی زیر صدارت ضلع زیارت کے تمام محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے صوبائی وزیر کو ڈسٹرکٹ زیارت میں امن وامان ،تعلیم ،صحت اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ،ضلع زیارت کے تمام محکموں کے آفیسران نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نے کہ آفیسران ایک نئے جذبے سے کام کریں اور عو ام کی خدمت کو شعار بنا ئیں ،آفیسران دفتر کے ساتھ فیلڈ میں بھی جاکر عوام کے مسائل حل کرنے میں کردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آفیسران عوام کے خادم بن کر اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں ،اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کریں گے ،کوئی آفیسر خوش فہمی میں نہ رہے ،جو آفیسر کام نہیں کرے گا اس کی کوئی ضرورت نہیں ،جو بھی عوام کی خدمت بہتر انداز میں کرے گا ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام عوام کی امانت ہیں بروقت مکمل کئے جائیں،ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال برداشت نہیں کریں گے ،تما م منصوبے صاف اور شفاف انداز میں مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صرف عوام کی ترجیحات کے لیے کام کرے گی ،عوام نے خدمت کا موقع دیا ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا نے احمدون ،کواس ،زندرہ زیارت میں اسکولوں اور ہسپتالوں کا دورہ کیا۔اسکولوں اور ہسپتال کے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔