وزیراعلیٰ بلوچستان اسلام آباد کے دورے کے بعد واپس کوئٹہ پہنچ گئے

  • October 16, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 168 Views

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اسلام آباد کے ایک روزہ دورے کے بعد شام کو واپس کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ چین کی کیمونسٹ پارٹی کے وزیر بین الاقوامی شعبہ مسٹر سونگ ٹاؤ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقاتیں کیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رکن سعید احمد ہاشمی میر جان محمد جمالی اور پارٹی کے دیگر ، رہنما بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پیر کی صبح اسلام آباد گئے تھے اور مصروف دن گزار کر شام کو صوبائی دارلحکومت پہنچ گئے۔