پاک افغان سرحد کی کشیدہ صورتحال قابل تشویشناک ہے ، اصغر اچکزئی

  • October 16, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 138 Views

کوئٹہ (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی باچاخان مرکز میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال خطے کے حالات اور تنظیمی امور سے متعلق غور و خوض ہوا ۔ اجلاس میں پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے دونوں اطراف کے بسنے والے عوام کے لئے اذیت ناک صورتحال سے تعبیر کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ فریقین تناؤ اور کشیدگی بڑھانے کے بجائے اعتماد سازی اور بھروسہ کو فروغ دے کر تجارتی روابط بڑھانے کے لئے فضاء کو سازگار بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔ا جلاس میں ضمنی انتخابات میں پشاور سے ثمر ہارون بلور اور سوات سے وقار خان کی کامیابی اور صوبہ پشتونخوا میں پارٹی کی ووٹ بینک میں نمایاں اضافہ کو شہداء کے لہوا کا رنگ اور اسے دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور مائنڈ سیٹ کے خلاف ریفرنڈم سے تعبیر کیا گیا جو دہشت گردی پھیلا کر خوف ڈر اور پسطائیت مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق غور و خوض کیا گیا اور عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کئے گئے ۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ قومی ارمانوں کی تکمیل ایک فعال منظم تنظیم کے بغیر ممکن ہیں ۔ تنظیمی ربط پر عمل پیرا ہو کر پشتون اولس کو متحرک بنانے کے لئے بنیادی یونٹ ، تحصیل ، ضلع اور صوبے کی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھایا جائے اور ذمہ داران ہر سطح پر اپنی ذ مہ داریاں سرانجام دیں۔ا جلاس میں شہداء وطن خان جیلانی خان اچکزئی کی آٹھویں برسی کی مناسبت سے 13نومبر کو چمن میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ضلع ہرنائی کے رہنماء سید ندیم شاہ کی رحلت کو پارٹی کاز کے لئے دھچکا اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور پارٹی انہیں ان کی سیاسی تنظیمی و سماجی خدمات سرانجام دینے پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے سیاسی صورتحال پر مزید خور و خوض کے لئے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 20اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا اور مندوبین کو ضلعی تنظیموں کے توسط سے ایجنڈے کی کاپی بہم پہنچائی گئی ہے ۔