بلوچستان ، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق11سیکورٹی اہلکار زخمی

  • October 16, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 187 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مچ،مستونگ اور نوکنڈی اور کردگاپ میں ٹریفک حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق سیکورٹی سیکورٹی فورسز کے 11اہلکار زخمی زخمی ہوگئیتفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کا تعلق سیالکوٹ پنجاب سے تھا جنکی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔ہرنائی کے علاقہ ناکس کے قریب ہزارہ ڈیم کول مانیئر سے کوئلہ سپلائی کرنے والے ٹریکٹر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے باعث ٹریکٹرڈرائیور غوث الدین ولد میرخان موقع پر جان بحق ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز فورس موقع پر پہنچی اور جان بحق ہونے والے شخص کی لاش کو گہری کھائی سے نکل کر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے ھوالے کردیا گیا جو ہرنائی کا رہائیش بتایا جاتا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مچھ کے مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک کانکن نعمت اللہ جاں بحق ہوگیاجس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزیدکارروائی جاری ہے ۔کردگاپ سے شیخ واصل آنیوالی سیکورٹی فورسزکی گاڑی کو حادثہ جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسزکے11اہلکار زخمی ہوگئے،حادثہ پنجپائی کراس کے مقام پرفورسز کی گاڑی الٹنے سے پیش آیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا3کی حالت تشویشناک ہے۔سیکورٹی فورسز کے اہلکار کردگاپ میں الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس شیخ واصل آرہے تھے۔