وزیراعظم اور صدر سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقاتیں

  • October 16, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 267 Views

اسلام آباد /کوئٹہ ( این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات مختلف امور پر تباد لہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال ، سینیٹر انوار الحق، سینیٹر میر سرفراز بگٹی ، سینیٹر ثناء جمالی ،صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ ، میر نصیب اللہ مری اراکین صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی و انتظامی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیر اعظم کے سیاسی معاون نعیم الحق بھی موجود تھے دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات مختلف امور پر تباد لہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روزصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال ، سینیٹر انوار الحق، سینیٹر میر سرفراز بگٹی ، سینیٹر ثناء جمالی ،صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ ، میر نصیب اللہ مری اراکین صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں صوبے اور وفاق کے درمیان روابط بہتر بنا نے ،ترقیاتی منصوبوں میں صوبے کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔