بلدیاتی نظام سیاست کی پہلی سیڑھی ہے ، نورمحمد دمڑ

  • October 16, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 111 Views

کوئٹہ( ویب ڈیسک)سیاست کی پہلی سیڑھی بلدیاتی نظام ہوتا ہے میں نے بھی سیاست کا آغاز بلدیاتی نظام سے کیا تھا اور عوام کی حقیقی خدمت بھی بلدیاتی نظام سے ممکن ہے یہ بات صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ نور محمد دمڑ نے ڈسٹرکٹ کونسل کے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سیاست کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے بلدیاتی نظام میں عوام سے ممبران کا ڈائریکٹ واسطہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے لئیے فنڈ ذیادہ کرنے کے لئیے وزیراعلی سے خصوصی درخواست کرونگا تاکہ عوام بلدیاتی نظام سے زیادہ سے ذیادہ مستفید ہو سکیں انہوں نے ڈسٹرکٹ چیرمین شمس حمزہ زئی کی جانب سے لورالائی میں زیتوں کے درخت لگانے کے مفید مشورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم مسلے پر وزیراعلی سے اسپیشل درخواست کرونگا کہ ہمیں زیتون کے درخت لگانے کے لئیے فنڈ فراہم کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانی کا مسلہ اس وقت پورے بلوچستان میں ہے جسکی بڑی وجہ بارشوں کا نہ ہونا ہے پانی کی فراہمی کے لئیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے خاص کر لورالائی میں پانی کی فراہمی کے لئیے کوششیں جاری ہیں سی ایم پیکج سے پہلے ہی شہر کو پانی کی فراہمی کے لئیے تیزی سے کام جاری ہے ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور پانی کی فراہمی پہلی ترجیح میں شامل شمس حمزہ زئی نے نے صوبائی وزیر کو اپنے دفتر میں آنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ کونسل کو انتہائی کم فنڈ ملتے ہیں جو یونین کونسلزمیں تقسیم کرنے سے انتہائی کم ہو جاتے ہیں اور فنڈ اتنے کم ہوتے ہیں کہ اس فنڈ سے ایک بور بھی نہیں لگا سکتے انہوں نے صوبائی وزیر سے درخواست کی کہ ہمارے فنڈ زیادہ کروانے کے لئیے وزیراعلی سے اپیل کریں ۔