غذائی قلت پر قابوپانے کیلئے آگاہی مہم ضروری ہے ، مٹھا خان

  • October 16, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ (آئی این پی )وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے لائیو اسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑنے کہا ہے کہ کہ غذائی قلت پر قابو پانے کی کوششوں میں غیر سرکاری تنظیموں کا اہم کردار ہے صوبے کے دور دراز علاقوں میں پائی جانیوالی غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے بلوچستان حکومت غذائی قلت پر قابو پانے میں ہرممکن تعاون کریگی صحت مند اور غذاء فراہم کرنے والے پھلوں اور گوشت کی پیداوار ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں عالمی یوم خوراک کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں سیکرٹری لائیواسٹاک عصمت اللہ کاکڑ ‘ آرگنائزر ڈاکٹر روبینہ اور محکمہ خوراک‘زراعت‘ سمیت دیگر محکموں کے آفیسران اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ، مشیر لائیو اسٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑنے کہا کہ بلوچستان میں طویل خشک سالی کے باعث چشمے، کاریزات خشک اور فصلیں تباہی کا شکار ہوچکے ہیں ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں سے بلوچستان اثرانداز ہورہا ہے بلوچستان میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ ہم سب ملکر کام کریں گے ، مشیر لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ غذائی قلت پر قابو پانے کی کوششوں میں غیر سرکاری تنظیموں کا اہم کردار ہے صوبے کے دور دراز علاقوں میں پائی جانیوالی غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے آگاہی انتہائی ضروری ہے بلوچستان حکومت غذائی قلت پر قابو پانے میں ہرممکن تعاون کریگی صحت مند اور غذاء فراہم کرنے والی پھلوں اور گوشت کی پیداوار ضروری ہے۔